Kachra Ghar is an Urdu novel written by renown Author Mohiuddin Nawab. This novel is the story of a principled and honest teacher who did not allow himself to become a slave of the prevailing bad education system.
زیر نظر ناول "کچرا گھر" ایک ایسے اصول پسند اور دیانت دار استاذ کی کہانی ہے جس نے مروجہ ابتر تعلیمی نظام کا مہرہ بننا گوارہ نہیں کیا، کسی نااہل بچے کو امتحان میں پاس کرنے کے لیے نہ تو معاشرہ کے صاحبِ مسند لوگوں کی سفارش پر توجہ دی اور نہ ہی کبھی رشوت قبول کی۔ اس استاد کی زندگی کا محور و مرکز یہی تھا کہ ایمانداری سے تعلیم دینے کے لیے سب سے پہلے معلم کو ایماندار بننا چاہیے۔ مگر اس راہِ خار سے گزرتے ہوئے اسے کتنی قربانیاں دینے پر مجبور ہونا پڑا اور اپنی زندگی کا کتنا بڑا حصہ گنوانا پڑا، یہ دلگداز ناول اسی قصے کو بیان کرتا ہے۔